منال خان اور احسن محسن… کیا رشتے میں دراڑ پڑ گئی؟
منال خان کا انسٹاگرام نام بدلنے کا راز کیا ہے؟"
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے حال ہی میں
انسٹاگرام پر اپنا نام "منال احسن" سے بدل کر دوبارہ "منال خان" کر
لیا ہے۔ اس اچانک تبدیلی نے مداحوں میں طرح طرح کے سوالات اور
چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی کہیں منال خان اور ان کے شوہر احسن
محسن اکرام کے درمیان کسی قسم کی دوری یا علیحدگی کی جانب اشارہ تو نہیں؟
تاہم اب تک نہ تو منال اور نہ ہی احسن کی جانب سے اس حوالے سے
کوئی وضاحت یا باضابطہ بیان سامنے آیا ہے، جس نے مداحوں کو
مزید تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔
0 Comments