پنجاب حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے پر غورکررہی ہے۔
پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور کر رہی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب، زاہد اختر زمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اے کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کلینک آن وہیلز فوری طور پر روانہ کیے جائیں گے اور تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر بھی غور کیا گیا۔ مزید برآں، ننکانہ، شیخوپورہ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوراً خالی کرانے کی ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ ولیج قائم کرنے اور تمام اضلاع میں میڈیکل کیمپس میں ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
0 Comments