ٹرمپ انتظامیہ کا کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ 


:واشنگٹن (این این آئی)

ٹرمپ انتظامیہ نے کئی اہم کیٹیگریز میں ویزا کی مدت کو محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا کی مدت میں کمی لائی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد ویزا کے غلط استعمال کو روکنا اور غیرملکیوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو مزید سخت کرنا ہے۔


محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق: 1978 سے ایف ویزا کے تحت غیرملکی طلبہ کو امریکہ میں لامتناہی قیام کی اجازت تھی، جو اب ان کے لیے مزید مشکل ہو جائے گا۔ نئی پالیسی کی رو سے، غیرملکی طلبہ صرف اپنے اسٹڈی پروگرام کی مدت تک ہی امریکہ میں قیام کر سکیں گے، اور انہیں چار سال سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔



اس کے علاوہ، غیرملکی میڈیا نمائندگان کے ویزا کی مدت بھی محدود کی جائے گی۔ ان کے ویزے کی مدت 240 دن یا اسائنمنٹ کی تکمیل تک ہوگی، جس کے بعد ان کے قیام کو بڑھانے کی اجازت ہو گی۔

یہ نئی پالیسی امریکہ کے لیے اہم تبدیلیاں لے کر آ رہی ہے، جس کا مقصد ویزا کے غلط استعمال کو روکنا اور امریکی شہریوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے 2020 میں اس ویزا قانون کی تجویز پیش کی تھی، لیکن بائیڈن انتظامیہ نے اسے رد کر دیا تھا۔



Post a Comment

0 Comments