خبر کی تفصیل📌
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں محض 30 روپے کے معمولی جھگڑے نے خوفناک
شکل اختیار کر لی۔
اسی جھگڑے کے نتیجے میں دو سگے بھائی قتل ہوئے اور اب پولیس کی کارروائی میں اس کیس کے مرکزی ملزمان بھی اپنے انجام کو پہنچ گئے
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق، زیرِ حراست مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد کو نشاندہی کے لیے رائیونڈ
لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک ان کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کو نشانہ بنانے کی
اس کوشش میں دونوں مرکزی ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملزم توقیر اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی، جو واقعے کے
بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے بعد سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری سرچ آپریشن
شروع کر دیا ہے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان نے چند روز قبل 30 روپے کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کو
بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔
0 Comments