اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – ملک بھر کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ نے گرمیوں کی تعطیلات میں مزید توسیع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب یہ چھٹیاں 7 ستمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔
:یونیورسٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن
انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کی منظوری ڈیینز کمیٹی کی سفارشات اور 18 اگست 2025 کو ہونے والے اجلاس کے بعد دی گئی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز بھی اسی تاریخ کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔
:پنجاب حکومت کا فیصلہ اور اسکولوں کا شیڈول
اس سے قبل پنجاب حکومت مرحلہ وار اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے کا اعلان کرچکی ہے۔ اعلان کے مطابق
کے طلبہ 18 اگست سے کلاسز میں شریک ہیں، O-Level اور A-Level ، انٹرمیڈیٹ 9، 10 گریڈ
:مزید یہ کہ اسکولوں کے اوقاتِ کار بھی طے کردیے گئے ہیں
یک شفٹ اسکول: پیر سے جمعرات صبح 7:30 سے دوپہر 1:00 بجے تک، جبکہ جمعہ کو 11:30 بجے تک۔
شام کی شفٹ: پیر سے جمعرات 2:00 بجے سے 6:00 بجے تک، جبکہ جمعہ کو 2:30 سے 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔
:طلبہ کی خوشی دیدنی
چھٹیوں میں اضافے کے اس فیصلے نے طلبہ کو خاصا خوش کردیا ہے۔ یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے لیے "ایک غیر متوقع بونس" ہے کیونکہ وہ زیادہ وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزار سکیں گے۔
0 Comments