پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے واضح طور پر محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ کچھ دیر تک دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم رہی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم خوش آئند امر یہ ہے
کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
0 Comments