مشہور ٹک ٹاکر کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار





لاہور (این این آئی): لاہور میں ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر خرم گجر پر الزام ہے کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانی رانا ارسلان کے ساتھ دو لاکھ یورو کا فراڈ کیا۔


تفصیلات کے مطابق خرم گجر نے رانا ارسلان سے ایک کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے رقم وصول کی تھی، لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی واپس کیا گیا۔ متاثرہ شخص کی جانب سے جب رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو مبینہ طور پر خرم گجر نے انکار کیا اور دھمکیاں بھی دیں۔


رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر خرم گجر کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ دھمکیوں اور امانت میں خیانت کے تحت درج کیا گیا ہے۔


یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سوشل میڈیا شخصیات ایسے الزامات میں منظر عام پر آئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے کیسز نے ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز کی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔



Post a Comment

0 Comments