سیالکوٹ (نیوز ڈیسک): اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)
نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ پر
جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ چیکنگ ملزم
کے قبضے سے اعلیٰ معیار کی منشیات برآمد ہوئی، جسے
سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار شخص کے ساتھ موجود
سہولت کار کو بھی ایئرپورٹ کی پارکنگ ایریا سے حراست
میں لے لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے
متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ "مقدس سفر کو منشیات
اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنا انتہائی شرمناک اور
افسوسناک عمل ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ
کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا
جا رہا ہے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کو کسی قسم کی
رعایت نہیں دی جائے گی۔
0 Comments